محکمہ داخلہ نے محرم کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے )محکمہ داخلہ نےمحرم الحرام کے لئے گائیڈلائن جاری کردی، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے لئے گائیڈلائن جاری کردی ہے، محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہجوم سے پرہیز کیا جائے، محرم جلوسوں کو 4 درجاتی سکیورٹی حصار فراہم کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے علما کے لئے ضلع بندی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا۔محکمہ داخلہ نے 9 اور 10محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow