محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ پر موبائل سروس بند کرنے کی تجویز زیر غور

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے )پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔ وزیر اعلی کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع میں حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی حرمت تمام مکاتب فکر کی اولین ذمہ داری ہے، مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کی بیخ کنی کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow