استحصال کشمیر ڈے کے حوالے سے سرگودہا میں ریلیاں نکالی گئیں مرکزی ریلی کی قیادت کمشنر سرگودہا نے کی

سرگودہا(شیخ نعیم طاہر)ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ شہر اور گردونواح کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی اور ریجن بھر میں چھوٹی اور بڑی ریلیاں نکال کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی ریلی کی قیادت کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود نے کی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری براںے نارکوٹکس چوہدری فیصل فاروق چیمہ،ایم پی اے چوہدری افتخار حسین گوندل، آر پی او افضال احمد کوثر ،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ اور ڈی پی او فیصل گلزار سمیت انتظامی اور مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی کے افراد سمیت اہلیان سرگودہا کی بڑی نے شرکت کر کے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھر زور مذمت کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ استحصال کشمیر ریلی جامعہ یونیورسٹی کے مین گیٹ سے شروع ہوئی تو سائرن بجا کرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام ٹریفک جام ہو گئی۔جس کے ساتھ ہی فضا بھارتی حکومت کے خلاف،کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارتی فوجی محاصرے کے خلاف شدید نعرے بازی سے گونج اٹھی۔شرکاء ریلی نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھارکھے تھے اور شہر بھر میں بینرز آویزاں کئے گے۔اس ریلی میں کشمیر کی آزادی کے لئے ملی نغمے بجائے گئے۔اس موقع پرکمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے بات جیت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے زیرتسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا کے باعث چند ماہ لاک ڈاﺅن برداشت نہ کر سکی، آفرین ہے کشمیری سال بھر سے صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری لاک ڈاﺅن کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ ان مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مسئلہ کشمیر اب ایک المیہ سے بڑھ کر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر دنیا خاموش ہے لیکن پاکستان پوری طاقت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا۔ فیصل فاروق چیمہ نے کہا کہ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرکے لاک ڈاﺅن کو ایک سال گزر چکا ہے-مظلوم کشمیری بھارتی ظلم وستم کی وجہ سے بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں-بھارت کاغیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ صدی کا سب سے بڑا انسانی بحران اورالمیہ بن چکا ہے-غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاﺅن کاایک سال عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔افتخار گوندل نے کہا کہ بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی-پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کا مقدمہ ہر جگہ لڑے گی-وزیراعظم عمران خان نے جرات کے ساتھ ہر فورم پر غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیرکا کیس پیش کیا ہے-اسی طرح ریجن بھر کے چاروں اضلاع اور تحصیلوں میں افسران اور اراکین اسمبلی کی قیادت میں استحصال کشمیر ریلیاں نکال کر بھارت کی کشمیر میں جارحیت کی بھرپور انداز میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بازی کرتے ہوئے مذمت اور کشمیریوں کو حق اداریت دینے کے مطالبات کئے گے۔https://youtu.be/CaLE-Ui1Wgk

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow